سپریم کورٹ نے پی پی 175 سے محمد یعقوب ندیم سیٹھی کی صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال کردی

پیر 30 مئی 2016 18:41

سپریم کورٹ نے پی پی 175 سے محمد یعقوب ندیم سیٹھی کی صوبائی اسمبلی کی رکنیت ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مئی۔2016ء) سپریم کورٹ نے پی پی 175 سے پاکستان مسلم لیگ ن کے محمد یعقوب ندیم سیٹھی کی صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال کردی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 2013 کے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن )کے محمد یعقوب ندیم سیٹھی پی پی 175 قصور سے 33 ہزار 758 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے آزاد امیدوار محمد الیاس خان29 ہزار 149 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر آئے تھے ۔ لیگی امیدوار کے کامیاب ہونے پر مخالف آزاد امیدوار نے الیکشن ٹربیونل سے رجوع کرلیا اور الزام لگایا کہ لیگی امیدوار دھاندلی سے کامیاب ہوا ہے ۔ الیکشن ٹربیونل نے آزاد امیدوار کی درخواست پر لیگی امیدوار محمد یعقوب ندیم سیٹھی کی رکنیت معطل کردی اور حلقہ میں ری پولنگ کا حکم سنادیا۔