حامد کرزئی کا وزیر اعظم نواز شریف کو خط ٗجلد صحتیابی کی دعا

جلد پاکستان کا دورہ کر کے آپ سے ملاقات کرنا میرے لئے اعزاز ہوگا ٗ خط کا متن

پیر 30 مئی 2016 18:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مئی۔2016ء) سابق افغان صدر حامد کرزئی نے وزیر اعظم نواز شریف کو خط لکھا ہے جس میں ان کی جلد صحتیابی کی دعا کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

حامد کرزئی کی جانب سے لکھے جانے والے خط میں کہا گیا کہ مجھے آپ کی لندن میں اوپن ہارٹ سرجری کا علم ہوا ہے ۔ آپ کی صحت کیلئے دعا گو ہوں اور امید ہے کہ آپ جلد ہی صحتیاب ہو کر اپنے عوام کی خدمت کیلئے واپس اپنے وطن پہنچیں گے۔ میری لیے اعزاز ہوگا کہ جلد پاکستان کا دوہ کرکے آپ سے ملاقات کروں۔