مسجد قاسم علی خان نے ملک بھر کے ساتھ ایک ہی دن روزہ اور عیدمنانے کا عندیہ دے دیا ہے،حکومت سے تعاون کیلئے تیار ہیں۔منتظم اعلیٰ مسجد قاسم علی خان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 30 مئی 2016 18:32

مسجد قاسم علی خان نے ملک بھر کے ساتھ ایک ہی دن روزہ اور عیدمنانے کا عندیہ ..

پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30مئی۔2016ء):مسجد قاسم علی خان نے ملک بھر کے ساتھ ایک ہی دن روزہ اور عیدمنانے کا عندیہ دے دیا ہے۔مسجد قاسم علی خان کے منتظم اعلیٰ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں ایک ہی دن روزہ اور عیدمنانے کیلئے وفاقی حکومت اور خیبر پختونخواہ حکومت سے تعاون کیلئے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر کل ایک ہی دن روزہ اور عید منانے کے سلسلے میں مشاورت کیلئے آرہے ہیں ۔وفاقی حکومت کو اس معاملے پر مایوس نہیں کرینگے۔