ملک بھر میں ایک دن روزہ رکھنے اور ایک عید کے منانے کیلئے وفاقی وزیر سردار محمد یوسف سرگرم ہوگئے

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف ایک عید کی خواہش لیے مفتی پاپولزئی کو قائل کرنے پشاور جائیں گے

پیر 30 مئی 2016 18:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مئی۔2016ء) ملک بھر میں ایک دن روزہ رکھنے اور ایک عید کے منانے کیلئے وفاقی وزیر سردار محمد یوسف سرگرم ہوگئے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف ایک عید کی خواہش لیے مفتی پاپولزئی کو قائل کرنے پشاور جائیں گے۔

(جاری ہے)

سردار یوسف مفتی پاپولزئی کو قائل کرنے پشاور جائیں گے ٗ علاقہ عمائدین بھی ان کے ہمراہ ہونگے۔ سردار یوسف کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں خیبر پختونخوا حکام اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

متعلقہ عنوان :