قومی آمدنی میں اضافے کیلئے جواہرات و زیورات کے شعبے کو نظم کرنے کی ضرورت ہے،ممنون حسین

صنعتی ترقی کیلئے کاروباری افراد کو جدید خطوط پر سخت محنت کرنا ہو گی،حکومت تاجر برادری کو ساز گار ماحول دینے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، صدر مملکت کی چیئرمین جیمز اینڈ جیولری سے گفتگو

پیر 30 مئی 2016 18:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مئی۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ قومی آمدنی میں اضافے کیلئے جواہرات و زیورات کے شعبے کو منظم کرنے کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت نے یہ بات پاکستان جیمز اینڈ جیولری کے چیئر مین عبدالرزاق کی طرف سے دی گئی پریزنٹیشن کے دوران کہی۔ صدر مملکت نے کہا کہ صنعتی ترقی کے لیے کاروباری افراد کو جدید خطوط پر سخت محنت کرنا ہو گی۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں حکومت تاجر برادری کو ساز گار ماحول دینے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ جواہرات و زیورات کے شعبے میں جدت پیدا کرنے کے لیے فیشن ڈیزائن کے اعلیٰ تعلیمی اداروں سے بھی رابطے قائم کرنے چاہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ اگر اس شعبے میں جدت کے ساتھ ساتھ ہم بین الاقوامی سطح پر مارکیٹنگ کی درست حکمت عملی اپنالیں تو یہ شعبہ قومی آمدنی میں اضافے کے لیے اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔جواہرات و زیورات کے شعبے سے منسلک لوگ مسائل کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ حکومت کو تجاویز بھی دیں تاکہ اس شعبے کی ترقی کے لیے اقدامات کیے جاسکیں۔

متعلقہ عنوان :