دبئی:پارکنگ فیسوں میں اضافہ، ڈرائیوروں نے تھوڑے وقت کے لیئے پارکنگ شروع کر دی

پیر 30 مئی 2016 18:14

دبئی:پارکنگ فیسوں میں اضافہ، ڈرائیوروں نے تھوڑے وقت کے لیئے پارکنگ ..

دبئی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔30مئی 2016ء): دبئی میں 28مئی سے نئی پاکرکنگ فیسوں کا اطلاق شروع ہو گیا ہے ۔ اس دفعہ نئی پارکنگ فیسوں کے اجراء میں تھوڑے عرصے کے لیے فیسوں کا شیڈول رکھا گیا ہے۔جس میں تیس منٹ کے ۲ درہم سے لیکر ۳ درہم تک رکھ گئے ہیں ۔ تھوڑے عرصے کے لیے دی جانے والی رعایت کی وجہ سے گاڑیوں کے مالکان ، ڈرایئوروں نے تھوڑے عرصے کے لیے گاڑیاں پارک کرنی شروع کر دیں ہیں۔

کیونکہ فیسوں میں اضافہ تقریباََ ۴ درہم تک بڑھا ہے ۔ دبئی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق فیسیں بڑھانے کا مقصدلوگوں کو زیادہ سے زیادہ ٹرانسپورٹ کی طرف لانا ہے ، تا کہ دبئی میں نجی گاڑیوں کا رش کم سے کم کیا جاسکے۔ پارکنگ کی فیسوں کا اطلاق کرنے سے تقریباََ 30,000جگہوں پر نئی فیسیں لاگو ہوئیں ہیں۔

(جاری ہے)


پارکنگ فیسوں کو مختلف زونز میں تقسیم کیا گیا ۔

جو کہ مندرجہ ذیل ہیں۔
زون ”A“
کمرشل علاقے میں سڑک کے کنا رے گاڑی کھڑی کرنے کے پہلے 30منٹ دو درہم لیئے جائیں گے ۔ اور زیادہ سے زیادہ چار گھنٹے کے لیئیے 16درہم چارج کیئے جایئں گے۔
زون”B“
زون بی میں پارکنگ لاٹوں میں تین درہم ایک گھنٹے کے اور 24گھنٹوں کے لیئے 20درہم لیئے جایئں گے۔
زون ”C“
غیر کمرشل علاقے میں سڑک کے کنارے گاڑی کھڑی کرنے پر ایک گھنٹے کے دو درہم جبکہ چار گھنٹے کے لیئے کھڑ ی کی گئی گاڑی کے لیئے 11درہم فیس لی جائے گی۔


زون ”D“
پارکنگ کیٹگری ٹو یا غیر کمرشل علاقے میں دو درہم سے لیکر 16درہم تک فیس لی جائے گی۔
زون ”E“
دیرہ فیش مارکیٹ میں ایک گھنٹے کی پارکنگ فیس چار درہم جبکہ زیادہ سے زیادہ چار گھنٹے کے لیئے کی گئی پارکنگ پر 16درہم فیس وصول کی جائے گی۔
زون ”F“
پارکنگ ” Tecom“ انویسٹمنٹ ایریا کے لیے ،ایک گھنٹے کے دو درہم، جبکہ زیادہ سے زیادہ چار گھنٹے کے لیئے 11درہم فیس وصول کی جائے گی۔


زون ”G“
شیخ محمد بن راشد المکتوم بلیوارڈ پر ایک گھنٹے کے چار درہم اور زیادہ سے زیادہ چار گھنٹے کی پارکنگ فیس 16 درہم وصول کی جائے گی۔
یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ چار گھنٹے سے زیادہ آپ ان جگہوں پر گاڑی پارک نہیں کر سکتے جن کی فیس زیادہ سے زیادہ چار گھنٹوں کی بتائی گئی ہے۔