چھوٹو زرداری بچگانہ باتیں کر کے بڑا لیڈر بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔زعیم قادری

پیپلزپارٹی کی بے بی لیڈرشپ دودھ کے دانت گرنے کا انتظار تو کر لے جوش خطابت میں جو منہ میں آتا ہے کہہ ڈالتے ہیں،بلاول صاحب گلاپھاڑ کر تقریریں کرنے سے نہیں الیکشن کارکردگی کے زور پر جیتا جاتا ہے۔ترجمان حکومت پنجاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 30 مئی 2016 17:52

چھوٹو زرداری بچگانہ باتیں کر کے بڑا لیڈر بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔زعیم ..

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30مئی۔2016ء) :پنجاب اسمبلی کے رکن سید زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ چھوٹو زرداری بچگانہ باتیں کر کے بڑا لیڈر بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی کی بے بی لیڈرشپ دودھ کے دانت گرنے کا انتظار تو کر لے۔ سیدزعیم حسین قادری نے بلاول زرداری کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چھوٹے زرداری تقریر کرنے سے پہلے ابا جان سے مشورہ کر لیا کریں۔

جوش خطابت میں جو منہ میں آتا ہے کہہ ڈالتے ہیں۔

(جاری ہے)

جناب بلاول صاحب گلاپھاڑ کر تقریریں کرنے سے نہیں الیکشن کو کارکردگی کے زور پر جیتا جاتا ہے۔ زعیم قادری نے کہا کہ چھوٹو زرداری مختلف علاقوں کی بات کر کے عصبیت کو ہوا دینے سے گریز کریں۔ پنجاب کا کاشتکار خوشحال اور مطمئن ہے۔ بلاول صاحب سندھ کی خبر لیں۔ حکومت پنجاب کی بہترین حکمت عملی کی وجہ سے صوبہ بھر میں لاکھوں ملازمتوں کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے بدترین کارکردگی کی وجہ سے پیپلزپارٹی کو عام انتخابات میں مسترد کر کے دیوار سے لگا دیا۔ لیکن پیپلزپارٹی کے لیڈر اب بھی اپنے اطوار بدلنے کو تیار نہیں ہیں۔