ملک میں 30لاکھ رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قیام کی توسیعی مدت 30 جون 2016ء کو اختتام پذیر ہو گی

افغان مہاجرین اپنے وطن واپس جا کر تعمیر نو و بحالی کے کاموں میں حصہ لیں ٗترجمان وزارت سیفران

پیر 30 مئی 2016 17:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مئی۔2016ء) حکومت کی جانب سے ملک میں 30لاکھ رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قیام کی توسیعی مدت تیس جون 2016ء کو اختتام پذیر ہو گی ۔

(جاری ہے)

وزارت سیفران کے ترجمان کے مطابق حکومت نے ملک بھر میں تیس لاکھ رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قیام کی مدت میں عارضی طور پر توسیع کی ہے جو تیس جون کو ختم ہو رہی ہے اس سے قبل حکومت نے افغان مہاجرین کو ملک میں 31دسمبر 2015ء تک قیام کی اجازت دی تھی تاہم وفاقی کابینہ کی منظوری کے افغان مہاجرین کے قیام کی مدت میں عارضی طور پر 30جون 2016ء تک توسیع کردی گئی ۔

ترجمان کے مطابق پاکستان گزشتہ تیس سالوں سے افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے جو عالمی سطح پر سب سے طویل میزبانی ہے، افغانستان میں تعمیر نو و بحالی کے منصوبوں پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے اور افغان مہاجرین اپنے وطن واپس جا کر تعمیر نو و بحالی کے کاموں میں حصہ لیں۔

متعلقہ عنوان :