پاک پتن میں غلط ویکسین سے بچے کی ہلاکت پر مقدمہ درج

پیر 30 مئی 2016 17:33

پاکپتن۔30 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 مئی۔2016ء ) پاک پتن میں مخالفین نے غلط ویکسین دے کر بچہ قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق چک 111/9-Lکے اللہ یار کی بیوی شہناز بی بی ناراضگی کی وجہ سے روٹھ کر اپنے میکے چک 75-D آگئی جہاں اس نے علی سھیل نامی بچے کو جنم دیا۔

(جاری ہے)

اللہ یار اس کو لینے کے لئے آیا تو تیار ہو گئی۔ان کے مخالفین تین ملزموں اسماعیل عرف مواد،نیاز احمد،ابرار نے اس کے بیٹیعلی سھیل کو غلط ویکسین دے کر قتل کر دیا۔پولیس نے شہناز بی بی کی رپورٹ پر قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :