بہاولنگر روڑ پرتیز رفتار بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر ایک مرد اور ایک عورت جاں بحق، دو زخمی

پیر 30 مئی 2016 17:33

پاکپتن۔30 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 مئی۔2016ء ) پاک پتن میں بہاولنگر روڑ پر چک سوہاوا مل کے قریبتیز رفتار بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر، ایک مرد اور ایک عورت جاں بحق ،لڑکی اور ایک مرد زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چک 21-KB کا رہائشی بشیر احمد ولد غلام فرید اپنی بیٹی کرن بی بی اور ہمسائی مریم بی بی زوجہ منظور احمد کے ہمراہ موٹر سائیکل SLL-5504 پر ڈاکٹر کو چیک اپ کروانے جا رہے تھے کہ بہاونگر روڑ پر چک سوہا وا مل کے قریب تیز رفتار بسLZJ-7532 نے ان کے موٹرسائیکل کو ٹکر ماری جس کے نتیجہ میں چک 21-KB کا رہائشی بشیر احمد ولد غلام فریداور اس کی ہمسائی مریم بی بی زوجہ منظور احمد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

جبکہ اس کی بیٹی کرن بی بی اور ایک راہ گیر اکرام زخمی ہو گئے جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔بس ڈرائیور لیاقت علی موقع سے فرار ہو گیا ۔ پولیس نے بس ڈرائیور لیاقت علی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :