Live Updates

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں رینجرز نے تحریک انصاف کی رہنما زہرہ شاہد قتل کیس میں وکالت نامہ جمع کرادیا

پیر 30 مئی 2016 17:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مئی۔2016ء) کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں رینجرز نے تحریک انصاف کی رہنما زہرہ شاہد قتل کیس میں وکالت نامہ جمع کرادیاہے۔زہرہ شاہد قتل کیس کی سماعت کے دوران رینجرز کی جانب سے وکالت نامہ جمع کرایا گیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 13 جون تک ملتوی کردی۔تحریک انصاف کی رہنمازہرہ شاہد کے قتل کے الزام میں سیاسی جماعت کے چار کارکن گرفتار ہیں۔گرفتار ملزمان میں راشد عرف ٹیلر،زاہد عباس زیدی،امتیاز عرف لمبا اور کلیم شامل ہیں۔زہرہ شاہد کو مئی 2013میں ڈیفنس میں گھر کے باہر قتل کردیا گیا تھا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات