غریب اورنادار لوگوں کی مالی معاونت اوردکھی انسانیت کی خدمت بیت المال کی اولین ترجیح ہے،بیرسٹرعابدوحیدشیخ

قبائلی علاقہ جات کوقومی دھارے میں شامل اورقبائلیوں کوتمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں،ایم ڈی بیت المال نے خیبرایجنسی کے50غریب ونادارافرادمیں امدادی رقوم کے چیکس تقسیم کئے

پیر 30 مئی 2016 17:23

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مئی۔2016ء) منیجنگ ڈائریکٹرپاکستان بیت المال بیرسٹرعابدوحیدشیخ نے کہاہے کہ بیت المال کاقیام وزیراعظم محمد نوازشریف کی حکومت کاپاکستانی عوام کیلئے ایک انمول تحفہ ہے جوانہوں نے1992میں قائم کیاتھا۔انہوں نے کہاکہ غریب اورنادار لوگوں کی مالی معاونت اوردکھی انسانیت کی خدمت بیت المال کی اولین ترجیح ہے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے خیبرایجنسی کے تحصیل جمرودمیں" نیشنل سنٹرفارچائلڈلیبراینڈآرفن" کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرممبرقومی اسمبلی شاہ جی گل آفریدی، سینیٹرتاج محمدآفریدی،ڈائریکٹرپاکستان بیت المال سیدابوالقاسم گیلانی اوراے پی اے جمرودسیف الاسلام کے علاوہ علاقے کے عمائدین بھی کثیرتعدادمیں موجودتھے۔

(جاری ہے)

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ممبرقومی اسمبلی شاہ جی گل آفریدی نے مذکورہ سکول کیلئے سولرسسٹم لگانے اور کمپیوٹرز کی فراہمی کااعلان کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان بیت المال یتیم اورچائلڈلیبرکوتعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے تمام موجودوسائل بروئے کارلارہی ہے تاکہ ان بچوں کونہ صرف غلط ہاتھوں میں جانے سے بچایاجائے بلکہ انکومفیدشہری بھی بنایاجاسکے۔

انہوں نے کہاکہ بچے ہمارے مستقبل کے معمارہیں اور کوئی قوم وملک معماران مستقبل کوتعلیم سے آراستہ کئے بغیرترقی وخوشحالی سے ہمکنارنہیں ہوسکتی۔انہوں نے قبائلی علاقہ جات کوقومی دھارے میں شامل کرنے اورقبائلیوں کوتمام بنیادی سہولیات کی فراہمی پربھی زوردیا۔انہوں نے کہاکہ ملک وقوم کی ترقی کیلئے ہمیں انفرادی سوچ سے نکل کراجتماعی سوچ اپناناہوگا۔بعدازاں ایم ڈی بیت المال نے خیبرایجنسی کے50غریب ونادارافرادمیں امدادی رقوم کے چیکس تقسیم کئے اورتقریب کے اختتام پرمولاناشیرمحمدنے وزیراعظم محمدنوازشریف کی صحت یابی کیلئے بھی اللہ کے حضوردعاکی۔

متعلقہ عنوان :