چیئرمین نیب کا کیسز کی مکمل تیاری نہ ہونے پر شدید برہمی کا اظہار
محکمہ فشریز اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف موثرشواہد حاصل کئے جائیں،قمرالزماں چوہدری
پیر 30 مئی 2016 17:22
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مئی۔2016ء) قومی احتساب بیورو(نیب) کے چئیرمین قمرالزماں چوہدری نے نیب کراچی کی جانب سے کیسز کی مکمل تیاری نہ ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے افسران کو کرپشن کیخلاف مزید کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پیرکوچیئرمین قمر الزماں چوہدری نے نیب کراچی کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر ان کی صدارت میں ایک اہم اجلاس ہوا جس میں کرپشن کیسز کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔
ڈی جی نیب کراچی سراج نعیم نے ڈاکٹرعاصم سمیت اہم کیسز اور ریفرنسزسے متعلق بریفنگ دی۔ اس موقع پر چیئرمین نیب نے کرپشن کے خلاف کراچی نیب کی مجموعی طور پر بہتر کارکردگی کو سراہا تاہم بعض کیسز میں تیاری مکمل نہ ہونے پر انہوں نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔(جاری ہے)
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سندھ میں کرپشن کیسز کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا جائے گا ۔
اجلاس میں جن امور پر بحث کی گئی ان میں سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کیخلاف کرپشن کیس سر فہرست ہے ،نیب شرجیل میمن پر اشتہارات کی مد میں 4 ارب کی خوردبرد کے الزامات کی تحقیقات کررہا ہے۔ چیئرمین کو سندھ پولیس میں بھی کرپشن کی تحقیقات پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق ڈی ایچ اے کریک اورمرینہ پروجیکٹ کی انکوائری سے متعلق رپورٹ بھی اجلاس میں پیش کی گئی۔اجلاس کے دوران چیئرمین نیب نے ہدایت کی کہ محکمہ فشریز اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف موثرشواہد حاصل کئے جائیں اور نیب کے وکلا بھی زیرسماعت کیسز میں موثر کارروائی کو تیز بنائیں۔مزید اہم خبریں
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن پر پیغام
-
پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پینٹاگون کی رپورٹ:ملا جُلا رد عمل
-
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
-
الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم،سپریم کورٹ نے سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کوبحال کردیا
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
طلباءکو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ءنے رجسٹریشن کروالی
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.