دبئی: سکیورٹی ملازمین کی ہڑتال ،فرم کو تنخواہیں ادا کرنے کا حکم

پیر 30 مئی 2016 17:10

دبئی: سکیورٹی ملازمین کی ہڑتال ،فرم کو تنخواہیں ادا کرنے کا حکم

دبئی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔28مئی 2016ء): وزارتِ عمل نے سکیورٹی فرم کو سکیورٹی ملازمین کو تنخواہیں ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ کچھ دنوں قبل ایک سکیورٹی فرم کے ملازمین نے فرم کی طرف سے تنخواہیں نہ دینے پر ہڑتال کر دی تھی۔

(جاری ہے)

ملازمین کے مطابق انہیں فرم نے تقریباََ تین ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کیں تھیں ،جس بنا پر انہیں ہڑتال کرنی پڑی ۔ ہڑتال کرنے پر پولیس انتظامیہ نے ان کے تحفظات کو وزرتِ عمل کو پہنچانے کا کہا تھا ، تا کہ ان کے تمام تحفظات قانونی طریقے حل کیے جایئں ۔ اس کے بعد ملازمیں نے وزارتِ عمل کے دفتر میں فرم کے خلاف درخواست کی تھی۔ جس پر آج وزارتِ عمل نے مذکورہ فرم کو تمام ملازمین کو تین ماہ کی تنخواہیں اور باقی تمام اخراجات ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔