پنجاب بھر میں643ٹریفک حادثات میں 16 افراد جاں بحق،763زخمی

پیر 30 مئی 2016 17:04

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مئی۔2016ء) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ روز643ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں543شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ204افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔پنجاب کے مختلف اضلاع میں ان ٹریفک حادثات کے دوران16افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔

ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 284 ڈرائیورز29کم عمرڈرائیور،367مسافراور112پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ135ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت143متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد68حادثات میں79متاثرین کے ساتھ دوسرے اورگوجرانوالہ44 حادثات میں46متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل763متاثرین میں605مرد اور158خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں131افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور436فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 196زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے ۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں471موٹر سائیکلز،100آٹو رکشے،62موٹر کاریں،61مسافربسیں،23ٹرک اور79دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :