پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی اسلام آباد سے میرپورروانگی ریلی کی جھلکیاں
پیر 30 مئی 2016 17:03
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مئی۔2016ء) چیئرمین بلاول بھٹو زرداری گاڑیوں کے قافلے کے ہمراہ اسلام آباد زرداری ہاؤس سے جب میرپور کیلئے روانہ ہوئے تو ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاورکی گئیں اور پیپلزپارٹی کے حق میں زبردست نعرہ بازی کی گئی۔ سابق وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی اور رحمان ملک ان کے ہمراہ تھے۔ سابق چیئرمین سینٹ نیئربخاری ، نرگس فیض ملک، قمرشاہ، عنصر کیانی اور دیگرراہنماؤں نے استقبال کیا۔
فیض آباد پہنچنے پرمصطفی نواز کھوکھر اورراجہ عمران حیدر کی جانب سے والہانہ استقبال ، جیالوں نے پرجوش نعرہ بازی کی۔ فیض آباد سے مورال تک سڑک کے دونوں اطراف بلاول بھٹو کوویلکم کرنے کے حوالے سے بڑے قد آور پورٹریٹ اور بینرز کی بھرمار۔(جاری ہے)
روات چوک آمد پرسابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، آزادکشمیرکے وزیرقانون اظہرگیلانی، وزیرسیروسیاحت وبحالیات عبدالسلام بٹ کا بڑے بڑے قافلوں کے ہمراہ استقبال اورخیرمقدمی نعرے بازی، بینرز اورپیپلزپارٹی کے جھنڈوں کاخوبصورت سماں۔
مندرہ ٹول پلازہ آمد پرکہوٹہ اورمری کے قافلہ کی قیادت مرتضی ستی کے ہمراہ بھرپوراستقبال، خوش آمدید کے نعرے۔ ظفرچوک پرخواتین نے جلوس روک کربلاول بھٹوزرداری پرپھولوں کی پتیاں نچھاورکیں۔ چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کا دینہ میں سابق وزیراطلاعات قمرزمان کائرہ کی قیادت میں جہلم دینہ اور کھاریاں کے عوام نے والہانہ پرتپاک استقبال کیا۔ بلاول بھٹوزرداری نے گوجرخان اور دینہ میں مختصر خطاب کیا جبکہ دیگرجگہوں پراستقبال کرنے والوں نے ان پرپھولوں کی پتیاں نچھاورکیں اورنعرہ بازی کرتے رہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعلی مریم نواز کی ایران کےصدر ابراہیم رئیسی اور ان کی اہلیہ سے ملاقاتیں،وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، خاتون اول سے ملاقاتیں ، وفد کے اعزاز میں ظہرانہ ، دیسی کھانوں سے تواضع
-
چینی کمپنی کا چپ اور کارڈز مینوفیکچرنگ میں سرمایہ کاری کرنے کا اظہار
-
ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا ایرانی صدر کا پرتپاک استقبال
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5 لاکھ 42 ہزار سے متجاوز
-
متنازع ٹوئٹس کیس، اعظم سواتی حاضری لگا کر عدالت سے چلے گئے
-
آصفہ بھٹو ایرانی خاتون اوّل کے ساتھ مصروف رہیں
-
190 ملین پاؤنڈز ریفرنس،عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
-
میرا خیال ہے دو تین سال اور گزرے تو نیب سے ہمیں پنشن لینا پڑے گی، شاہد خاقان عباسی
-
سوئیڈش کمپنیاں پاکستان آنے سے پہلے مجھ سے سیکیورٹی کا پوچھتی ہیں، سوئیڈش سفیر
-
چینی کی قیمت کی ڈبل سینچری ہو جانے کا امکان
-
بطور ڈاکٹر بشریٰ بی بی کے ٹیسٹ کو دیکھ کر سلوپوائزنگ سے انکار نہیں کرسکتا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.