چاڈ کے سابق آمر کے خلاف مقدمے کا فیصلہ جلد متوقع

پیر 30 مئی 2016 16:55

این ڈجمینا ۔ 30 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 مئی۔2016ء) چاڈ کے سابق آمر حسین حبری کے خلاف جنگی جرائم کے ایک مقدمے میں فیصلہ جلد متوقع ہے۔

(جاری ہے)

جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق استغاثہ نے اپیل کی ہے کہ 73 سالہ حبری کو عمر قید کی سزا سنائی جائے۔ 1982 سے 1990 تک اقتدار میں رہنے والے حسین حبری کے خلاف اس مقدمے کی قانونی کارروائی سینیگال کے دارالحکومت ڈاکار میں گزشتہ برس شروع ہوئی تھی۔ تفتیشی ماہرین کے مطابق حبری کے دور اقتدار میں 40 ہزار افراد مارے گئے تھے۔