حکومت پنجاب نے چاول کی پیدوار کا ٹارگٹ دے دیا ہے امسال 3لاکھ 50ہزار میٹرک ٹن چاول پیدوار کیے جانے کا امکان

Malik Usman ملک عثمان پیر 30 مئی 2016 16:40

سرگودھا( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30 مئی۔2016ء ) حکومت پنجاب نے چاول کی پیدوار کا ٹارگٹ دے دیا ہے امسال 3لاکھ 50ہزار میٹرک ٹن چاول پیدوار کیے جانے کا امکان ،ذرائع کے مطابق محکمہ زراعت کی جانب سے صوبہ بھر میں چاول کی پیداوار کیلئے ٹارگٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہاں جہاں چاول کی پیداوار ہوتی ہے وہ اپنے علاقوں میں پیداوار اصولوں کومد نظر رکھتے ہوئے چاول کی کاشت کریں محکمہ زراعت ذرائع کے مطابق پنجاب کے 44 لاکھ 48ایکڑ رقبہ پر چاول کی کاشت کی جائے گی جس سے 3 لاکھ 50ہزار میٹرک ٹن چاول کی پیداوار کا امکان ہے جبکہ ضلع سرگودھا کے 91ہزار ایکڑ رقبہ پر بھی چاول کی کاشت کی جائے گی اور 58ہزار ٹن چاول کی پیداوار کا ٹارگٹ دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :