حکومتی رکن اسمبلی کی گھریلو ملازمہ سے زیادتی کیس کی سماعت 2جون کو ہوگی

Malik Usman ملک عثمان پیر 30 مئی 2016 16:40

سرگودھا( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30 مئی۔2016ء ) حکومتی رکن اسمبلی کی گھریلو ملازمہ سے زیادتی کیس کی سماعت 2جون کو ہوگی قوی امکان ہے کہ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے تاریخ پیشی پر عدالت میں پیش ہونگے تفصیلات کے مطابق سرگودھا سے تعلق رکھنے والے رکن صوبائی اسمبلی مہر دستگیر لک کے خلاف اس کی گھریلو ملازمہ نے زیادتی کرنے کا مقدمہ تھانہ جھال چکیاں میں 4 سال قبل درج کروایا تھا جس کے بعد زیادتی کے نمونہ جات تھانہ جھال میں لائے گئے تھے لیکن ملی بھگت کرکے ان نمونہ جات کو غائب کردیا گیا تھا جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی جانب سے اس وقت ایکشن لیتے ہوئے اس وقت کے ایڈیشنل آئی جی پنجاب میاں عملش اورآر پی او فیصل آباد عبدالرزاق چیمہ کو انکوائری کرنے کا حکم دیا تھا جس پر اس وقت یہ ٹیم سرگودھا آئی تھی اور انہوں نے جائے وقوعہ اور تھانہ کا بھی دورہ کیا تھا جس کے بعد انہوں نے ایک رپورٹ مرتب کی تھی جسمیں کہا گیا تھا کہ زیادتی کے موصول ہونے والے نمونہ جات کو غائب کیا گیا ہے جس پر اس وقت دو پولیس اہلکاروں جس میں سب انسپکٹر اور اے ایس آئی کونوکری سے فارغ کردیا گیا تھا مقامی عدالت میں اب بھی اس کیس کی سماعت ہورہی ہے اور 2جون بروز جمعرات کو ہورہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :