دبئی:24گھنٹوں کے لیئے سگریٹ بچنے پر پابندی

پیر 30 مئی 2016 16:40

دبئی:24گھنٹوں کے لیئے سگریٹ بچنے پر پابندی

دبئی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔30مئی 2016ء): دبئی میونسیپیلٹی نے تمام سٹوروں پر سگریٹ بیچنے پر 24گھنٹوں کے لیے پابندی عائد کردی ہے۔ دبئی کی تیل سپلائی کرنے والی کمپنی (اینکو) نے بھی اپنے تمام پیڑول پمپس اور سٹوروں پر بھی سگریٹ بیچنے کی پابندی کا نوٹس لگا دیا ہے ۔

(جاری ہے)

میونسیپیلٹی کی طرف سے اس اقدام کا مقصد 31مئی کو ”No Tobacco Day World“ )ڈبلیو این ٹی ڈی)منانا ہے ۔ اور عوام الناس میں تمباکو کے برے اثرات کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے ۔یاد رہے ہر سال 31مئی کو عالمی یوم ”ڈبلیو این ٹی ڈی“ نوتمباکو ڈے منایا جاتا ہے۔ ورلڈ ہیلتھ نے تمام ممالک سے کہا ہے کہ وہ تمباکو کی مصنوعات کی پیداوار میں کمی لائیں۔ تا کہ ایک صحت مند معاشرہ قائم کیا جاسکے ۔