سابق چیئرمین فیڈرل ایجوکیشن بورڈ جی ایم شاہ کی بیوہ انتقال کرگئیں

پیر 30 مئی 2016 16:39

اسلام آباد ۔ 30 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 مئی۔2016ء) سابق ڈائریکٹر جنرل ایجوکیشن اور چیئرمین فیڈرل ایجوکیشن بورڈ جی ایم شاہ کی بیوہ اور وزارت خزانہ کے ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر عرفان عباس اور کینیڈا میں مقیم انجینیئر کامران عباس کی والدہ گزشتہ روز انتقال کرگئیں ۔

(جاری ہے)

ان کی نماز جنازہ امام بارگاہ G/6-2 میں ادا کی گئی جس کے بعد ان کی میت میانوالی لے جائی گئی جہاں انہیںآ بائی قبرستان میں انہیں سپرد خاک کردیا گیا ۔

ان کی نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد جن میں اراکین پارلیمنٹ اور اعلیٰ سول فوجی حکام شریک تھے نے شرکت کی۔ وفاقی دارالحکومت کی ادبی ثقافتی دینی تنظیموں کا اجلاس ڈاکٹر غضنفر مہدی کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ جس میں بیگم جی ایم شاہ کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کیلئے مغفرت اور لواحقین کیلئے دعائے صبرجمیل کی گئی ۔