اورکزئی ایجنسی کے بے گھر افراد کی واپسی کا سلسلہ جاری،13ہزار 338خاندان واپس اپنے علاقوں میں پہنچ گئے

پیر 30 مئی 2016 16:38

اسلام آباد ۔ 30 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 مئی۔2016ء) دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن میں متاثر ہونے والے اورکزئی ایجسنی کے بے گھر افراد کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک 13ہزار 338خاندان واپس اپنے علاقوں میں پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

فاٹا ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کے حکام کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن میں متاثر ہونے والے اورکزئی ایجنسی کے بے گھر افراد کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے حکام کے مطابق واپس جانے والے بے گھر افراد تعمیر نواور بحالی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں، حکام کے مطابق واپس جانے والے خاندانوں میں زونگ کے سم کارڈ کے ذریعے پچیس ہزار جبکہ ٹرانسپورٹ کی مد میں دس ہزار روپے دئیے جا رہے ہیں جبکہ ورلڈ فوڈ پروگرام کے ذریعے چھ ماہ کی مفت اشیائے خوردونوش گھریلو استعمال کے لئے ضروری اشیاء برتن ووغیرہ دئیے جا رہے ہیں، حکام کے مطابق واپس جانے والے بے گھر افراد کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے بھی پلائے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :