زخمی حالت میں اسرائیلی فوجی کے ہاتھوں شہید ہونے والا فلسطینی مغربی کنارہ میں سپرد خاک

پیر 30 مئی 2016 16:38

ہیبرون ۔ 30 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 مئی۔2016ء) زخمی حالت میں اسرائیلی فوجی کے ہاتھوں شہید ہونے والے 21 سالہ فلسطینی عبدالفتح الشریف کومغربی کنارہ میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

پیر کو فلسطینی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق عبدالفتح الشریف کو الخلیل میں ایک اسرائیلی فوجی نے 24 مارچ کو چھریاں مار کر زخمی کیا تاہم ایلور ازاریا نامی دوسرے اسرائیلی فوجی نے زخمی ہونے کے باوجودعبدالفتح الشریف کوگولی مار کر شہید کردیا ۔

عبدالفتح الشریف کی تدفین میں سینکڑوں فلسطینیوں نے شرکت کی ۔ شہید فلسطینی کے والد 43 سالہ یوسری نے اسرائیلی حکام سے ایلور ازاریا کو انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیاہے اور کہا ہے کہ اگر کسی فلسطینی نے اسرائیل فوجی کو اس طرح ہلاک کیا ہوتا تو اسے عمر قید کی سزاہوتی ۔

متعلقہ عنوان :