فلپائنی کارکنوں کیلئے ویزوں کے اجراء میں کمی کی رپورٹس بے بنیاد ہیں،سعودی سفیر

پیر 30 مئی 2016 16:38

منیلا ۔ 30 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 مئی۔2016ء) سعودی عرب تیل بحران کے باوجود فلپائین باشندوں کوملازمتیں دینے کے حوالہ سے آج بھی دوسرے نمبر پر ہے اور فلپائنی شہریوں کو روزانہ ایک ہزار ویزوں کا اجراء جاری ہے ۔ پیر کو ذرائع ابلاغ نے فلپائن میں سعودی سفیر کے حوالہ سے بتایا کہ میڈیا میں فلپائنی کارکنوں کیلئے ویزوں کے اجراء میں کمی کی رپورٹس غلط اور بے بنیاد ہیں۔

(جاری ہے)

سعودی سفیر ڈاکٹر عبداللہ بن نصر البصیری نے بتایاکہ حالیہ دنوں میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجودفلپائنی کارکنوں کی طلب میں کوئی کمی نہیں آئی ۔اور فلپائنی کارکنوں کے لئے ویزوں کا اجراء جاری ہے ۔ سعودی عرب کی طرف سے فلپائینی عوام کے لئے 100 ٹن کھجوروں کا تحفہ حکام کے حوالے کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبداللہ بن نصر البصیری نے کہا کہ اس وقت سعودی عرب میں 10 لاکھ سے زائد فلپائینی شہری محفوظ ماحول میں رہ کر اپنا روزگار کما رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :