برقی لائنوں کی مرمت کے باعث مختلف علاقوں کی بجلی بندرہے گی ، کیسکو

پیر 30 مئی 2016 16:27

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مئی۔2016ء ) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلان کے مطابق برقی لائنوں کی مرمت کے سلسلے میں 31مئی کو انڈسٹریل گرڈکے نیو اوراولڈپشتون آبادایکسپریس فیڈروں سے صبح8بجے سے 11بجے تک جبکہ سریاب گرڈکے جان محمد،مری آبادگرڈکے کانسیI اورIIفیڈروں سے صبح10بجے سے ایک بجے تک بجلی بندہوگی نیز سریاب گرڈکے ہزارہ ٹاؤن ،لیاقت بازار،سمنگلی ایکسپریس فیڈروں سے صبح11بجے سے دوپہر2بجے تک اور اِسی روز سریاب گرڈکے کرانی فیڈردوپہر2بجے سے شام 5بجے تک بجلی بندرہے گی ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں 2جون کو سٹی گرڈ کے جناح روڈفیڈرصبح11بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔زحمت کے لئے متعلقہ صارفین سے معذرت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :