خواجہ سرا علیشاہ قتل کیس میں ملزم فضل گجر کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا

پیر 30 مئی 2016 16:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مئی۔2016ء) خواجہ سرا علیشاہ قتل کیس میں ملزم فضل گجر کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیاہے پولیس نے ملزم کو جوڈیشیل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جس میں ملزم کی جسمانی ریمانڈ پرحوالگی کی استدعا کی گئی۔

(جاری ہے)

جس پر عدالت نے ملزم فضل گجر کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کو حوالے کردیا۔ فضل گجر کو دو روز قبل پولیس نے قاضی کلے کے علاقے سے گرفتار کیا تھا۔ ملزم نے علیشا نامی خواجہ سرا کو اکیس مئی کو جھگڑے کے بعد فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :