جنوبی بحیرہ چین کے مسئلے پر چین کی حمایت کرتے ہیں ، بنگلہ دیشی صدر

پیر 30 مئی 2016 16:23

جنوبی بحیرہ چین کے مسئلے پر چین کی حمایت کرتے ہیں ، بنگلہ دیشی صدر

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مئی۔2016ء) بنگلہ دیش کے صدر نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک جنوبی بحیرہ چین کے تنازعے میں چین کی مکمل حمایت کرتا ہے اور وہ اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ متعلقہ فریقین کے درمیان تمام تنازعات پر امن بات چیت اور دوطرفہ مذاکرات کے ذریعے حل ہونے چاہئیں ،چین اور بنگلہ دیش باہمی تعاون میں اضافے کیلئے رضا مند ہو گئے ہیں ، دونوں ممالک طویل عرصہ سے مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں اور ان کے تعاون کے بہتر نتائج سامنے آئے ہیں ، بنگلہ دیش نے ہمیشہ عالمی اور علاقائی معاملات میں چین کی حمایت کی ہے اور اس نے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے پر بھی چین کی مکمل امداد کی ہے ۔

یہ بات بنگلہ دیش کے صدر عبد الحمید نے بنگلہ دیش کے دورے پر آئے ہوئے چینی وزیر خارجہ چانگ وان کوآن کے ساتھ ملاقات میں کہی ہے ۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش کے صدر نے اس موقع پر کہا کہ بنگلہ دیش چین کے ساتھ اپنے تعلقات میں اضافے کا خواہش مند ہے تاکہ دونوں ممالک کے تعاون سے علاقے میں ترقی و خوشحالی کاعمل تیز ہو سکے ، بنگلہ دیش بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے پر چین کی مکمل حمایت کرتا ہے اور چین کے مفادات اور عالمی معاملات میں چین کے ساتھ کھڑا ہے ۔

انہوں نے توقع کا اظہار کیا کہ دوطرفہ تعلقات میں تعاون کو نیا جذبہ ملے گا اور ہر شعبے میں ہر سطح پر دونوں ملکوں کے تعلقات میں مزید اضافہ ہو گا ۔ چین کے وزیر خارجہ نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چین اور بنگلہ دیش کا تعاون اور پائیدار اور صحت مند ترقی کیلئے تعاون جاری ہے ، گذشتہ 41سال سے دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہیں ، چین بنگلہ دیش اور دیگر متعلقہ ممالک کے ساتھ مل کر بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے بنگلہ دیش ، چین ، بھارت ، میانمر راہداری منصوبے کو خطے کے ممالک کی ترقی کیلئے آگے بڑھانے کا خواہش مند ہے تا کہ ممالک کے عوام ترقی کے ثمرات سے فائدہ اٹھا سکیں اور علاقے میں امن اور استحکام پیدا ہو۔

بنگلہ دیش کے صدر نے اس موقع پر واضح کیا کہ ان کا ملک جنوبی بحیرہ چین کے تنازعے میں چین کی مکمل حمایت کرتا ہے اور وہ اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ متعلقہ فریقین کے درمیان تمام تنازعات پر امن بات چیت اور دوطرفہ مذاکرات کے ذریعے حل ہونے چاہئیں۔

متعلقہ عنوان :