پوٹھوہار کی زمین میں میری شہید ماں کا خون شامل ہے، تخت رائے ونڈ کا بجٹ پوٹھوہار ریجن سے زیادہ ہے، عوام ظلم اور کرپشن کے خلاف میرا ساتھ دیں،پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا گوجر خان میں کارکنوں سے خطاب

پیر 30 مئی 2016 16:18

گوجر خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مئی۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پوٹھوہار کی زمین میں میری شہید ماں کا خون شامل ہے، تخت رائے ونڈ کا بجٹ پوٹھوہار ریجن سے زیادہ ہے، عوام ظلم اور کرپشن کے خلاف میرا ساتھ دیں۔وہ پیر کو گوجر خان میں کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پوٹھوہار میں عوام کو جائز حقوق نہیں دیئے جا رہے، تخت رائے ونڈ کا بجٹ پوٹھوہار ریجن سے زیادہ ہے، پھوٹھوہار کی زمین میں میری شہید ماں کا خون شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں چھوٹو گینگ نے کسانوں کی حالت ابتر کر دی ، پنجاب سمیت ملک میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی پالیسیوں نے ملک کو تباہ کر دیا ہے، بھٹو غریبوں کی آواز ہے، خالی پیٹ سونے والوں کے دلوں میں بھٹو رہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام ظلم اور کرپشن کے خلاف میرا ساتھ دیں۔