چین کی طرف سے وینز ویلا کیلئے 96ٹن ادویات کا عطیہ

پیر 30 مئی 2016 16:08

کارکس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مئی۔2016ء) چین نے ایک ہفتے کے دوران وینزویلا کو زندگی بچانے والی 96ٹن ادویات ارسال کی ہیں ،یہ ادویات زیکا وائرس پر قابو پانے کے لئے استعمال ہو نگی ، دواؤں کا یہ عطیہ دونوں ملکوں کے درمیان جامع تعاون کے سلسلے میں ہونیوالے معاہدوں کی روشنی میں دیا گیا ہے ، دوائیں گذشتہ روز سیمن بولیور انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر وینزویلا کے وزیر صحت لاؤ ثانا نیلو نے وصول کیں ،ان ادویات میں ایک لاکھ چھیاسی ہزار یونٹ کی انجکشن کے ذریعے استعمال کرنیوالی ادویات تھیں جبکہ گیارہ ہزار پانچ سو یونٹ کی دیگر ادویات شامل ہیں ، وینزویلا کو یہ ادویات اس وقت عطیہ کی گئی ہیں جب جنوبی امریکہ کا یہ ملک زیکا وائر س کا شکار ہورہا ہے ، دوائیں وصول کرنے کے موقع پر وینز ویلا میں تعینات چینی سفیر ژاؤ بینٹانگ بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ ادویات ملک بھر کے ہسپتالوں میں قومی نیٹ ورک کے ذریعے تقسیم کردی جائیں گی ۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ، چینی حکومت اور اس کی عوام وینزویلا کے ساتھ دوستی کے مضبوط رشتے میں منسلک ہیں اور ہر مشکل وقت میں وینز ویلا کے ساتھ ہیں ۔

متعلقہ عنوان :