پاناما لیکس پر ضابطہ کار بنانے کیلئے قائم پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

پیر 30 مئی 2016 15:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مئی۔2016ء) پاناما لیکس پر ضابطہ کار بنانے کیلئے قائم پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل منگل کو ہوگا تفصیلات کے مطابق گزشتہ جمعہ کو ہونے والے اجلاس میں ڈیڈ لاک برقرار رہا اور اپوزیشن رہنماؤں نے کہا تھا کہ جمعہ کو ہونے والے اجلا س میں ایک ایچ بات آگے نہیں بڑھی اور اپوزیشن اپنے موقف سے ایک انچ بھی پیشے نہیں ہٹے گی جس کے بعد اجلاس پیر تک ملتوی کر دیا گیا تھا تاہم وفاقی کابینہ اور اقتصادی کونسل کے اجلاس کے باعث پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا اور اب پیر کو ہونے والا اجلاس کل منگل کی سہ پہر پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :