سرتاج عزیز سے افغان سفیر کی ملاقا ت ‘پاکستا ن کا افغانستان سے پاکستان کی حدود میں ڈرون حملے پر شدید تحفظات کا اظہار

میں اپنی سر زمین ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہیں ہونے دینا چاہیے ‘ ملاقات میں گفتگو

پیر 30 مئی 2016 15:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مئی۔2016ء) پاکستا ن نے افغانستان سے پاکستان کی حدود میں ڈرون حملے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اپنی سر زمین ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہیں ہونے دینا چاہیے ۔ پیر کو افغان سفیرڈاکٹر عمر زاخیلوال نے وزیر اعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان جاری مفاہمتی عمل کے مستقبل سے متعلق بات چیت کی گئی ‘ ڈرون حملے اور طالبان قیادت کے سربراہ کے مارے جانے کے بعد کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق سابق طالبان امیر ملا اختر منصور کے مارے جانے کے بعد یہ پہلا پاک ، افغان باضابطہ رابطہ ہے۔ ملاقات میں مشیر خارجہ نے دونوں ممالک میں جاری مفاہمتی عمل سے متعلق بات چیت کی ‘ پاک ، افغان تعلقات، سرحدی صورتحال، نئی افغان قیادت کے بیانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ بیان میں کہا گیا کہ افغان سفیر سے ملاقات میں مشیر خارجہ نے افغانستان سے پاکستان کی حدود میں ڈرون حملے پرپاکستان کی جانب سے تحفظات کااظہار کیا اور کہا کہ ہمیں اپنی سرزمین ایک دوسرے کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیناچاہیے۔