پیپلزپارٹی پانامہ لیکس میں وزیراعظم نوازشریف کو نہیں بچا رہی ‘راجہ پرویز اشرف

پیر 30 مئی 2016 15:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مئی۔2016ء) پیپلز پارٹی کے رہنما سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی پانامہ لیکس میں وزیراعظم نوازشریف کو نہیں بچا رہی۔

(جاری ہے)

پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پیپلزپارٹی پانامہ لیکس میں وزیراعظم نوازشریف کو نہیں بچا رہی۔ دوٹوک پالیسی ہے کہ غیرجانبدارانہ تحقیقات اور فورنزک آڈٹ ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ وقت کی قلت کے باعث بلاول بھٹو زرداری کا راولپنڈی کا دورہ منسوخ ہو گیا ہے۔راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ 6 ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے حکومتی بلندوبانگ دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔ تین سال گزرنے کے باوجود حالات جوں کے توں ہیں۔