سندھ ہائی کورٹ ،سابق آئی جی سندھ کے مقدمہ کی سماعت22 اگست تک ملتوی

پیر 30 مئی 2016 15:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 مئی۔2016ء) سندھ ہائی کورٹ نے سابق آئی جی سندھ اوردیگر کے خلاف توہین عدالت کے مقدمہ کی سماعت 22اگست تک ملتوی کردی تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس منیب اختر پرمشتمل بینچ نے سابق آئی جی سندھ غلام حیدرجمالی ،سابق ایڈیشنل آئی جی سندھ غلام قادرتھیبوسمیت دیگر پولیس افسران کے خلاف وقت کی کمی کے باعث سماعت 22اگست تک ملتوی کردی واضح رہے کہ مذکورہ افسران کے خلاف سابق وزیرداخلہ سندھ کی سندھ ہائی کورٹ آنے کے موقعہ پرعدالت میں موجودفوٹوگرافروں رپورٹروں ذوالفقار مرزا کے ساتھیوں اوردیگر افراد کوسندھ ہائی کورٹ کے احاطے میں نقاب پوش پولیس اہلکاروں کے ذریعے تشدد کروانے کے الزام میں توہین عدالت کامقدمہ زیرسماعت ہے۔

متعلقہ عنوان :