کراچی ، گلشن حدید میں دھما کہ، 2چینی باشندوں سمیت 3 افراد زخمی ، سندھو دیش لبریشن آرمی نے ذمہ داری قبول کرلی

پیر 30 مئی 2016 15:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مئی۔2016ء) کراچی کے علاقے گلشن حدید کے سٹیل ٹاؤن میں گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں2چینی باشندوں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے،کالعدم تنظیم سندھو دیش لبریشن آرمی نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی۔تفصیلات کے مطابق پیر کو کراچی کے علاقے گلشن حدید میں لنک روڈ کے قریب گاڑی میں زوردار دھماکا ہوا ،جس کے نتیجے میں غیر ملکی شہریوں کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا، گاڑی میں سوار 2چینی باشندے اور گاڑی کا ڈرائیور شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دھماکے کے فوری بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کا گھیراوٴ کرنے کے بعد سرچ آپریشن شروع کردیا جب کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ نے دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ اور ایس ایس پی ملیر سے رپورٹ طلب کرلی اور علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کرنے اور مشکوک افراد کو گاڑیوں کی نگرانی کرنے کا حکم دیا ہے۔

جائے وقوعہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے کہا کہ دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا اور اس میں آدھا کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ دھماکے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم سندھو دیش لبریشن آرمی نے قبول کرلی ہے، ماضی میں اس تنظیم کے خلاف کارروائی کی گئی تھی اور اس کے کئی افراد بھی مارے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :