افغانیوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے سے متعلق کیس میں 3نادرا افسران اور 3افغانیوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

پیر 30 مئی 2016 15:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مئی۔2016ء) وفاقی اینٹی کرپشن بورڈ نے افغانیوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے سے متعلق کیس میں 3نادرا افسران اور 3افغانیوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

(جاری ہے)

پیر کو وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں افغانیوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے 3 نادرا افسران جن میں فیصل،ہدایت اور عبدالقادر جبکہ 3 افغانیوں شبانہ، بشیراور شبیر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ ذرائع کے مطابق نادرا افسران نے 2016ء میں 256 غیر ملکیوں کو جعلی شناختی کارڈ جاری کئے تھے۔

متعلقہ عنوان :