پاکستان کا افغان سرزمین ڈرون حملے کیلئے استعمال ہونے پرتحفظات کا اظہار

پیر 30 مئی 2016 15:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 مئی۔2016ء) وزیر اعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے اافغان سفیر سے ملاقات میں افغانستان کی سرزمین سے پاکستان پر ڈرون حملے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی زمین ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہیں ہونے دینی چاہیے۔ پیر کودفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے افغانستان کے سفیرعمر زخیل وال نے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں پاک افغان تعلقات ، افغان امن عمل، نوشکی ڈرون حملہ اور ملا اختر منصور کی ہلاکت کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ملا اختر منصور کی ہلاکت کے بعد دونوں ملکوں کے اس پہلے باضابطہ رابطے میں افغان مفاہمتی عمل اور نئی طالبان قیادت کے بیانات پر بھی غور کیا گیا۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے ملاقات میں افغانستان کی سرزمین سے پاکستان پر ڈرون حملے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی زمین ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہیں ہونے دینی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :