احتساب عدالت نے شفقت چیمہ کو مزید 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا

پیر 30 مئی 2016 15:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 مئی۔2016ء) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر شفقت چیمہ کا مزید10روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا منظور کر کے نیب کے حوالے کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ملزم وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر شفقت چیمہ کو نیب اہلکاروں نے 12روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا ۔

(جاری ہے)

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ملزم شفقت چیمہ کے قبضے سے ہاتھی دانت اور دیگر اشیا بھی برآمد ہوئی ہیں مزید پلاٹس اور بے نامی جائیداد کا سراغ لگانا باقی ہے۔ وکیل صفائی نے شفقت چیمہ کے مزید جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا نیب آرڈیننس کے شفقت چیمہ کو پلی بارگین کا موقع نہیں دیا گیا۔ شفقت چیمہ قصور وار نہیں ہیں مجبوری میں پلی بارگین کرنا چاہتے ہیں۔ وکیل صفائی نے عدالت سے مزید کہا کہ ملزم شفقت دل کے عارضے میں مبتلا ہیں لہذا میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے۔ احتساب عدالت نے ملزم شفقت چیمہ کو مزید 10روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کرنے کی منظوری دے دی اور میڈیکل بورڈ بھی تشکیل دینے کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :