جدہ: سعودی عرب نے غیر مسلموں کو چار مساجد میں جانے کی اجازت دے دی

پیر 30 مئی 2016 15:05

جدہ: سعودی عرب نے غیر مسلموں کو چار مساجد میں جانے کی اجازت دے دی

جدہ: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔30مئی 2016ء) : سعودی حکومت نے غیر مسلم افراد کو مملکت میں موجود چار مساجد میں جانے کی اجازت دے دی۔ تا کہ ان کو بھی اسلامی فنِ تعمیر اور روایات سے روشناس کروایا جاسکے۔ ہدایات میں خاص طور پر کہا گیا ہے کہ غیر مسلم افراد کو ان مساجد کے احترام کا خاص خیال رکنا ہو گا ، اور مساجد کے تقدس کو پامال نہ کرنے کے یقین دہانی کرانا ہو گی۔

جن مساجد کے لیے ہدایات جاری کیں گئی ہیں ان میں جدہ میں الرحمہ ، التقویٰ، کنگ فہد، اور کنگ سعود مسجد شامل ہیں۔

(جاری ہے)

جدہ کورنیش پر واقعے الرحمہ مسجد کو سیاحوں کے لیے خاص سمجھا جاتا ہے ۔ اور اکثر سیاح یہاں آتے ہیں۔ اسکو تیرتی ہوئی مسجد بھی کہا جاتاہے ۔ کیونکہ یہ سمندر کنارے پر واقع ہے۔ التقویٰ مسجد ک2005میں تعمیر کی گئی۔ جدہ سے شمال میں واقع ہے 750سکوئیر میٹر پر پھیلی خوبصورت مسسجد ہے۔ کنگ فہد مسجد مراکشی فن تعمیر کا نمونہ ہے ، اسکے مینار اور گنبد دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں۔ کنگ سعود مسجد جد ہ کی سب سے بڑی مسجد ہے ۔ تقریباََ 9700سکوئیر میٹر پر پھیلی ہوئی ہے۔ اسکے سب سے بڑے گنبد کا قطر 20میٹر ہے ۔ اور تقریباََ 42میٹر اونچاہے۔ مصری فن تعمیر کا ایک شاہکار سمجھا جاتا ہے۔

سعودی عرب نے غیر مسلموں کو چار مساجد میں جانے کی اجازت دے دی

متعلقہ عنوان :