بلوچستان : سولہ انچ قطر گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ،متعدد علاقوں کو سپلائی معطل

پیر 30 مئی 2016 14:57

ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 مئی۔2016ء) بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں شرپسندوں نے سولہ انچ قطر گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا ۔ گیس پائپ لائن تباہ ہونے سے متعدد علاقوں کو گیس کی سپلائی معطل ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں پیر کے روز شرپسندوں نے سولہ انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا دھماکے کی وجہ سے گیس لائن میں آگ بھی بھڑک اٹھی اور گیس پائپ لائن کو شدید نقصان پہنچنے سے ضلع کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی بند ہوگئی جس سے مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا یاد رہے کہ بلوچستان میں شر پسند عناصر اس سے قبل بھی گیس پائپ لائن کو نشانہ بنا چکے ہیں

متعلقہ عنوان :