ماڈل ایان علی پر جرمانہ کیس :وکلاء کی عدم حاضری پر سماعت ملتوی،کل پھر ہوگی

پیر 30 مئی 2016 14:37

ماڈل ایان علی پر جرمانہ کیس :وکلاء کی عدم حاضری پر سماعت ملتوی،کل پھر ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 مئی۔2016ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے کرنسی اسمگلنگ کے الزام میں ماڈل ایان علی پر کسٹمز کلکٹر کی جانب سے عائد 5 کروڑ روپے جرمانہ کی سزا کیخلاف دائر کیس میں وکلاء کی عدم حاضری پر سماعت آج منگل تک ملتوی کردی، عدالت نے قرار دیا ہے کہ وکلاء ہر صورت آج عدالت میں پیش ہوں،گزشتہ روز جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل سنگل بینچ نے ماڈل ایان علی کی جانب سے دائر کیس کی سماعت کی، عدالت کو بتایا گیا کہ ماڈل ایان علی کے وکیل ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ مصروفیت کے باعث پیش نہیں ہوسکتے، بعدازاں مزید سماعت آج تک کیلئے ملتوی کردی، گزشتہ سماعت پر عدالت نے ماڈل گرل ایان علی کیخلاف کسٹم کلکٹر کی جانب سے پانچ کروڑ روپے جرمانے کا حکم معطل کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کیا تھا، ماڈل ایان علی نے د رخواست میں موقف اپنایا کہ ہے کہ3مارچ 2016کو کسٹمزکلکٹر نے سائلہ کو سنے بغیر یکطرفہ طور پر پانچ کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا ، اس حوالے سے سائلہ کو کوئی نوٹس تک موصول نہیں ہوا اور نہ ہی اس کارروائی کے بارے میں کوئی اطلاع دی گئی، یہ فیصلہ بدنیتی پر مبنی اور قانون کے برعکس ہے لہٰذا فیصلے اور 14 اپریل کو جاری ہونیوالے نوٹس کو غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کیا جائے،

متعلقہ عنوان :