کسٹم عدالت کی جانب سے ایان علی پر 5کروڑروپے جرمانے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم امتناعی برقرار

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 30 مئی 2016 14:30

کسٹم عدالت کی جانب سے ایان علی پر 5کروڑروپے جرمانے کے خلاف اسلام آباد ..

اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30مئی۔2016ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے کرنسی سمگلنگ کیس کی ملزمہ ماڈل ایان علی پر کسٹم کلیکٹر کی جانب سے 5 کروڑ روپے جرمانہ عائد کرنے کے فیصلے پر حکم امتناع برقرار رکھتے ہوئے سماعت ایک روز کے لیے ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے کرنسی سمگلنگ کیس کی ملزمہ ایان علی کی درخواست پر سماعت کی جس میں کسٹم کلیکٹر کی جانب سے 5 کروڑ روپے جرمانہ عائد کرنے کے حکم کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کسٹم کلیکٹر نے انہیں سنے بغیر یکطرفہ کارروائی کرتے ہوئے جرمانہ عائد کیا۔

جرمانے سے متعلق کسٹم کلیکٹر کے فیصلے کا علم الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا سے ہوا۔ دوران سماعت ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ مصروفیات کے باعث پیش نہ ہوسکے۔ عدالت نے جرمانے کے خلاف درخواست پر حکم امتناع برقرار رکھتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :