ابو ظہبی: رمضان المبار ک میں مذبحہ خانے رات کو ڈیڑھ بجے تک کھلے رہیں گے: میونیسیپیلٹی

پیر 30 مئی 2016 14:15

ابو ظہبی: رمضان المبار ک میں مذبحہ خانے رات کو ڈیڑھ بجے تک کھلے رہیں ..

ابو ظہبی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔30مئی 2016ء): ابو ظہبی میونسیپیلٹی نے اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک میں جانوروں کے گوشت کی کھپت میں اضافے کی وجہ سے میونسیپیلٹی نے تمام مذبحہ خانوں کو رات کے اوقات میں کھلا رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ اب مذبحہ خانے رات 10 بجے سے 1:30تک کھلے رہیں گے۔ اور یہ تیسری شفٹ شمار ہو گی۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے سرکاری مذبحہ خانوں کے رمضان المبارک میں اوقات صبح چھ بجے سے شام چھ بجے تک کیئے تھے ۔

لیکن گوشت کی کھپت کو دیکھتے ہوئے اب مذبحہ خانے رات گئے تک کھلے رہیں گے۔ ابوظہبی میونسیپیٹی نے رمضان المبارک کے رش کو دیکھتے ہوئے قصابوں کو بھی بھرتی کیا ہے۔ جس میں ابوظہبی مذبحہ خانے میں 110قصاب بھرتی کیئے گئے، جبکہ بن یاس مذبحہ خانے میں 120قصابوں کو بھرتی کیا گیا ہے۔