نثار مورائی کو طبی سہولیات کی فراہمی سے متعلق درخواست پر عدالت کا رینجرز کو تفصیلی جواب داخل کرنے کا حکم

پیر 30 مئی 2016 14:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مئی۔2016ء) سابق چیئرمین فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی نثار مورائی کو طبی سہولیات کی فراہمی سے متعلق درخواست پر عدالت نے رینجرز کو تفصیلی جواب داخل کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

پیر کو سابق چیئرمین فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی نثار مورائی کو طبی سہولیات کی فراہمی سے متعلق درخواست کی سماعت جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی ‘دوران سماعت رینجرز نے درخواست پرجواب داخل کرایا۔

عدالت نے رینجرز کے جواب پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے رینجرز سے تفصیلی جواب طلب کرلیا۔نثار مورائی کو طبی سہولیات کی فراہم سے متعلق ان کی اہلیہ کی درخواست کی سماعت 7 جون تک ملتوی کردی گئی۔نثار مورائی 90 روزہ نظر بندی پر رینجرز کی تحویل میں ہیں

متعلقہ عنوان :