پاناما لیکس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،خود کو بڑا سیاستدان سمجھنے والوں کی سیاست ختم ہو جائے گی ‘رحمن ملک
پیر 30 مئی 2016 14:09
میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مئی۔2016ء) سابق وزیر داخلہ و پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رحمن ملک نے کہا ہے کہ پاناما لیکس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،خود کو بڑا سیاستدان سمجھنے والوں کی سیاست ختم ہو جائے گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو پہلے بھی انتقام کا نشانہ بنایا گیا آج بھی بنایا جا رہا ہے۔
ہمارے دوسابق وزرائے اعظم کے خلاف ابھی بھی کیسز چل رہے ہیں۔اس ملک میں جو بھی قانون بنتا ہے وہ پیپلز پارٹی پر ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔رحمن ملک نے کہا پاناما لیکس پر پیپلز پارٹی کا یا بلاول بھٹو کا موقف بدلا نہیں ‘بلاول نے استعفیٰ مانگا تھا اب بھی قائم ہیں۔بلاول کی سرگرمیوں سے بڑے بڑے سیاسی رہنما گھبرائے ہوئے ہیں۔(جاری ہے)
بہت سے لوگوں کو بلاول سے تکلیف ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ آصف زردای نے کبھی چپ کا روزہ نہیں رکھا وہ بیان دیتے رہتے ہیں۔پانا ما لیکس کے حوالے سے رحمن ملک نے کہا کہ پاناما لیکس میں پیپلز پارٹی کے کسی ہنما کا نام نہیں البتہ تحقیقات کیلئے حاضر ہیں،کمیشن نے پیپلز پارٹی ارکان کو بلایا تو حاضر ہوں گا۔انہوں نے وزیراعظم نوازشریف کی صحتیابی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی تندرستی کیلئے بلاول سمیت سب دعاگو ہیں۔دعا ہے کہ وہ جلد از جلد صحتیاب ہو کر وطن واپس آئیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.