جنوبی کوریا کا صدر بننے کا ارادہ نہیں، بان کی مون

پیر 30 مئی 2016 13:48

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مئی۔2016ء )اقوام متحدہ کے سربراہ بان کی مون نے ایسی قیاس آرائیاں مسترد کر دی ہیں کہ وہ جنوبی کوریا کے آئندہ صدر بننے کی تیاریوں میں ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کا کہنا ہے کہ ان کے حالیہ دورہ جنوبی کوریا کا مقصد سیاسی ہرگز نہیں۔ وہ گزشتہ ہفتے اپنے آبائی ملک کے چھ روزہ دورے پر پہنچے تھے، جس کے بعد ایسی خبریں گردش کرنے لگی تھیں کہ اقوام متحدہ کے سربراہ کے عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد وہ ملکی صدر بننے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ جنوبی کوریا میں اگلے صدارتی انتخابات آئندہ برس ہوں گے۔