تیل کی پائپ لائنوں پر حملے برداشت نہیں کریں گے، نائجیرین صدر بخاری

پیر 30 مئی 2016 13:47

ابوجا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مئی۔2016ء ) نائجیریا کے صدر محمد بخاری نے خبردار کیا ہے کہ تیل کی پائپ لائنوں پر جنگجوں کے حملوں کے خلاف موثر کارروائی کی جائے گی، ایسے حملے کرنے والوں کو سزا ضرور ملے گی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اپنے ایک نشریاتی خطاب میں نائجیریا کے صدر محمد بخاری نے کہاکہ تیل کی پائپ لائنوں پر حملے برداشت نہیں کریں گے،۔جنگجوں نے ہفتے کے دن تیل کی دولت سے مالا مال اس ملک کے علاقے نائجر ڈیلٹا میں واقع تیل کی ایک اہم پائپ لائن کو تباہ کر دیا تھا۔ وہاں کے مقامی جنگجو حکومت سے مراعات حاصل کرنے کی خاطر مسلح بغاوت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :