Live Updates

میکسیکو کے مغوی فٹ بالر ایلن پولیڈو کو کئی گھنٹوں بعد بازیاب کروالیاگیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 30 مئی 2016 13:43

میکسیکو کے مغوی فٹ بالر ایلن پولیڈو کو کئی گھنٹوں بعد بازیاب کروالیاگیا

میکسیکو سسٹی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30مئی۔2016ء) میکسیکو کے مغوی فٹ بالر ایلن پولیڈو کو کئی گھنٹوں بعد بازیاب کروالیاگیا۔میکسیکو کی ریاست ٹیمالیپاس کی حکومت کی جانب سے سماجی ذرائع ابلاغ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فٹ بالر ایلن پولیڈو کو بحفاظت بازیاب کرادیا گیا ہے۔ایلن پولیڈو بعد ازاں گورنر ایگیڈیو ٹورے کینٹو کے ساتھ مختصر پریس کانفرنس کے لیے آئے اور خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں بخیر و عافیت ہوں۔

(جاری ہے)

حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ فٹ بالر کو طبی معائنے کے لیے بھیجا گیا ہے۔ریاستی گورنر کا کہنا تھا کہ انتظامیہ اس معاملے پر تفتیش کررہی ہے اور مزید تفصیلات جاری کردی جائیں گی۔یونان کے فٹ بال کلب اولمپیاکوز کے کھلاڑی 25 سالہ پولیڈو کو گزشتہ روز ریاست ٹیمالیپاس سے اغوا کیا گیا تھا۔خاندان کے افراد نے حکام کوبتایا کہ پولیڈو اپنے آبائی شہر ٹیمالیپاس کے دارالحکموت کیاڈو وکٹوریہ سے پارٹی سے واپس آرہے تھے کہ 6 مسلح افراد نے ان کو اغوا کیا۔فٹ بالر کے اغوا کے مقاصد تاحال معلوم نہ ہو سکے تاہم حکام نے اس حوالے سے جلد ہی تفصیلات جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات