مکہ:عرب خاتون کو عروسی لباس میں حرم مکہ میں جانے سے روک دیا

پیر 30 مئی 2016 13:23

مکہ:عرب خاتون کو عروسی لباس میں حرم مکہ میں جانے سے روک دیا

مکہ: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔30مئی 2016ء) : ایک عرب خاتون کو سکیورٹی اہلکاروں نے حرم مکہ میں جانے سے اس وقت روک دیا جب وہ عروسی لبا س پہنے حرم ِ مکہ کے دروازے پر پہنچی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عرب ملک سے تعلق رکھنے والی دلہن اور اسکا دولہا جب حرم مکہ کے دروازے پر پہنچے تو سکیورٹی گارڈز نے انہیں اندر جانے سے روک دیا اور کہا کہ اس سے حرم کا تقدس پامال ہونے کا اندشہ ہے اور انہیں اس کا خیال ضرور رکھنا چاہیے۔

اسکے بعد دلہن کو ایک اضافی نقاب اور ہاتھوں کو ڈھانپ کر جانے کی اجازات دی گئی ۔ سوشل میڈیا پر دلہن کے اس رویئے کے بارے متعدد افراد نے کہا کہ اسے حرم کعبہ کی حرمت کا خیال رکھنا چاہیے تھا اور اسے سکیورٹی گارڈز سے اندر جانے کے لیے زور نہیں دینا چایئے تھا۔ یہ پہلی دفعہ تھا کہ سکیورٹی گارڈز کو اس طرح کی صورتِ حال کا سامنا کر نا پڑا ۔

متعلقہ عنوان :