ابو ظہبی: جون میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان

پیر 30 مئی 2016 13:07

ابو ظہبی: جون میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان

ابو ظہبی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔30مئی 2016ء): وزارتِ توانائی نے ماہ جون میں تیل کی قیمتوں میں اضافےکی منظوری دی ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ہونے والے اجلاس میں وزارتِ توانائی نےماہ جون میں تیل کی قیمتوں میں 4.99فیصد کا اضافہ کرنے کی منظوری دی ہے ۔ اور اسکا باقاعدہ اعلان جلد متوقع ہے۔ تیل کی قیمتیں بڑھنے سے ماہ جون میں صارفین کو تیل کی خرید پر 10.62فیصد زیادہ خرچہ برداشت کرنا پڑ ے گا۔

(جاری ہے)

unleaded Gasoline98کی قیمت 4.99فیصد اضافے کے بعد 1,86درہم ہو جائے گی۔ 91کی قیمت 4.79فیصد اجافے کے بعد 1,75درہم ہو گی۔ unleaded91کی قیمت میں4.99فیصد اجافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اسکی قیمت نئی قیمت 1.68درہم ہو گی۔ ڈیزل کی قیمت میں 10.66فیصد اجافہ ہو ا ہے ۔جو کہ اب 1.77درہم میں ملے گا۔ وزارتِ توانائی تیل کی قیمتوں کا تعین کرنے کے لیئے ہر ماہ کی 28 تاریخ کو اجلاس منعقد کرتی ہے اور اسکے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافے یا کمی کا باقاعدہ اعلان کیا جاتا ہے۔