ملا اختر منصو کی ہلاکت کے بعد پاکستان اور افغانستان میں پہلا باضابطہ رابطہ، مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی افغان سفیر کی ملاقات ہوئی، افغان طالبان کی نئی قیادت کے بیانات اور پاک افغان تعلقات پر غور

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 30 مئی 2016 12:50

ملا اختر منصو کی ہلاکت کے بعد پاکستان اور افغانستان میں پہلا باضابطہ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 مئی 2016ء) :افغان طالبان کے سربراہ ملا اختر منصور کی ہلاکت کے بعد پاکستان اور افغانستان کے مابین پہلا باضابطہ رابطہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق مشیر خارجہ پاکستان سرتاج عزیز اور افغان سفیر کے مابین ملاقات ہوئی ۔ ملاقات میں ملا اختر منصور کی ہلاکت کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماﺅں کی ملاقات میں افغان مفاہمتی عمل کے مستقبل پر بھی بات چیت کی گئی ۔

(جاری ہے)

جبکہ افغان طالبان کی نئی طالبان قیادت کے بیانات کا جائزہ لیتے ہوئے اس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ ملاقات میں پاک افغان تعلقات اورپاک افغان سرحدی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دینے اور سرحدی علاقوں کی حفاظت کے لیے مزید اقدامات کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ یاد رہے کہ افغان طالبان کے سربراہ ملا اختر منصور کو نوشکی کے علاقہ میں امریکی ڈرون کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد یہ گمان کیا جا رہا ہے کہ ملا اختر منصور کی ہلاکت کے بعد افغان مفاہمتی عمل خطرے میں پڑ گیاہے۔